16 فروری ، 2013
اسلام آباد…حکمران اتحاد کا وفد آج لاہور میں ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کرے گا ،نگراں سیٹ اپ اور اسلام آباد معاہدے کی دیگر شقوں پر عمل درآمد کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی ،حکومت اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے درمیان اسلام آباد معاہدے کے نمایاں نکات میں نگراں سیٹ اپ کا قیام ،الیکشن کمیشن کی تشکیل نو، آئین کی شق 62 ، 63پر عملدرآمد ،ایک ماہ میں امیدواروں کی اسکروٹنی اور دیگرشامل ہیں،معاہدے پرعملدرآمد کیلئے باقاعدہ ٹائم فریم کا بھی ذکر موجود تھا تاہم الیکشن کمیشن کے ایشو پر ڈاکٹر طاہرالقادری کے سپریم کورٹ جانے سے بات چیت التواء کا شکار ہو گئی ،حکومتی ٹیم آج منہاج القرآن سیکریٹریٹ پہنچے گی جہاں اسلام آباد معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے بات چیت ہو گی ،حکومتی ٹیم میں چودھری شجاعت ، فاروق اے نائیک،قمر زمان کائرہ اور ڈاکٹر فاروق ستار شامل ہیں۔