16 فروری ، 2013
شکارپور…شکارپورمیں بھتیجے نے زمین کے تنازعے پر فائرنگ کرکے اپنے دو چچاوٴں کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق واقعہ شکارپورکے گوٹھ الیاس اوڈھو میں پیش آیا۔جہاں ملزم کریم بخش اوڈھو کا زرعی زمین کے سلسلے میں پچھلے 4 سال سے اپنے چچاوٴں غلام مرتضیٰ اور رستم سے تنازعہ چل رہا تھا۔ آج غلام مرتضیٰ اور رستم دھان کی فصل اْگانے کے لئے زرعی زمین کی طرف جارہے تھے کہ راستے میں ملزم نے اْن پر فائرنگ کردی۔گولیاں لگنے سے غلام مرتضیٰ اور رستم دونوں موقع پر ہلاک جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔پولیس نے اب تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا۔