16 فروری ، 2013
کوئٹہ … کوئٹہ کے علاقے کیرانی روڈ پر دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے، متعدد زخمی ہیں۔ نمائندہ جیو نیوز ندیم کوثر کے مطابق کیرانی روڈ پر اسکول کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے جس میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں، دھماکے سے کئی گاڑیوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ زخمی اور جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کی جارہی ہیں۔ دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دھماکے کی نوعیت سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ سول اور بولان میڈیکل سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔