16 فروری ، 2013
لاہور … وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کو صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، اس کیلئے اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں۔ شعبہ صحت سے متعلق اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کاکہنا تھا کہ غریب عوام کے بہترین علاج کیلئے نئے اسپتال بنائے گئے جبکہ متعدد کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنا دی گئی ہے، بہاولپور میں 410 بیڈز، شاہدرہ میں 300 بیڈز کے اسپتال زیر تکمیل ہیں، بہاولپور اسپتال سے جنوبی پنجاب کے عوام کو بہترین سہولتیں میسر آئیں گی ۔ وزیر اعلیٰ نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا بورڈ آف مینجمنٹ تشکیل دینے کی ہدایت کی۔