16 فروری ، 2013
کراچی … کراچی کے علاقے ناظم آباد عید گاہ کے قریب گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایس ایس پی کے مطابق ناظم آباد نمبر 3 عید گاہ کے قریب گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق ناظم آباد عید گاہ کے قریب حسینی اسکول کے سامنے دھماکا ہوا جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ادارے پہنچ گئے تاہم تحقیقات کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔