پاکستان
16 فروری ، 2013

کراچی: ایم کیو ایم نے حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا

کراچی: ایم کیو ایم نے حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا

کراچی … متحدہ قومی موومنٹ نے حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا، ڈاکٹر فاروق ستار کچھ دیر بعد پریس کانفرنس میں اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے وفاقی اور سندھ حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کرے گی جس میں ڈاکٹر فاروق ستار اس اہم فیصلے کا اعلان کریں گے۔ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی حکومت میں اختلافات کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید خبریں :