پاکستان
16 فروری ، 2013

ملکی صورتحال حکمرانوں کی بدترین کارکردگی کا مظہر ہے، جماعت اسلامی

لاہور…جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر وسیم اختر نے کہاہے کہ پاکستان غربت کے لحاظ سے 43ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جو پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں کی بدترین کارکردگی کا مظہر ہے۔منصورہ لاہورسے جاری بیان میں ڈاکٹر وسیم اختر کا کہناتھا کہ اس وقت ملک میں لاکھوں لوگ بے روزگار جن میں72فیصد نوجوان ہیں،،،جبکہ 40فیصد لوگ ایک ڈالر سے بھی کم یومیہ آمدن پرزندگی گزاررہے ہیں،،،انہوں نے کہاکہ ملکی پالیسیوں سے امریکی چھاپ ختم کیے بغیر دنیا میں اپنا مقام حاصل نہیں کیا جا سکتا، امریکی مداخلت کا خاتمہ کرکیملک وقوم کے کھوئے وقار کوبحال کریں گے۔

مزید خبریں :