04 ستمبر ، 2024
نیویارک کے 2گورنروں کی سابق معاون لنڈاسن مبینہ طورپر چینی ایجنٹ نکلی۔
امریکی میڈیا کے مطابق لنڈاسن نےلاکھوں ڈالرکے عوض خفیہ طورپرچینی حکومت کیلئےکام کیا۔
امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ لنڈاسن پرفارن ایجنٹ رجسٹریشن ایکٹ کی خلاف ورزی سمیت ویزا فراڈ، اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے ۔
ان الزامات کے پیش نظر امریکی اہلکارلنڈاسن اوران کے شوہر کو آئی لینڈمیں واقع گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تاہم لنڈاسن اوران کے شوہر نے عدالت کےسامنے خود پر لگائے جانے والے تمام الزامات ردکردیے۔