پاکستان
16 فروری ، 2013

کراچی کے واقعات ، پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے،فاروق ستار

کراچی کے واقعات ، پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے،فاروق ستار

کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی میں جو کچھ ہورہا ہے وہ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان سے موروثی سیاست کا خاتمہ چاہتی ہے۔ لانڈھی نمبر 6 میں گورنمنٹ لاء کالج کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی ہر پاکستانی کا شہر ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ملک میں جمہوریت کا قیام ضروری ہے۔ کراچی میں بے امنی ایک سازش کے تحت ہے۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کے عوام جمہوریت کا ثمرات دیکھنا چاہتی ہے۔کراچی، پشاوراور دیگر شہروں کے عوام دہشت گردی سے سخت پریشان ہیں۔ جرائم پیشہ افراد پر سے سنگین مقدمات کے واپس لینے سے جمہوریت کی نفی ہوتی ہے۔

مزید خبریں :