پاکستان
16 فروری ، 2013

پاکستان اور چین کے درمیان لازوال دوستی کا رشتہ ہے،صدر زرداری

پاکستان اور چین کے درمیان لازوال دوستی کا رشتہ ہے،صدر زرداری

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان لازوال دوستی کا رشتہ ہے، عالمی امور پر دونوں دوست ممالک کا نقطہ نظر ایک ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر مملکت نے اسلام آباد میں چینی سفارتخانے میں چین کے نئے سال کے حوالے سے تقریب میں مہمان خصوص کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی۔ اس سے قبل ایوان صدر میں فرانس میں نامزد پاکستان کے سفیر غالب اقبال نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ صدر نے نئے سفیر کو فرانس کے ساتھ تجارت اور اقتصادی روابط فروغ دینے کی بھی ہدایت کی۔

مزید خبریں :