پاکستان
16 فروری ، 2013

حکومتی ٹیم اور طاہر القادری امیدواروں کی اسکروٹنی 14 روز میں کرنے پر متفق

حکومتی ٹیم اور طاہر القادری امیدواروں کی اسکروٹنی 14 روز میں کرنے پر متفق

لاہور … وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان قائرہ نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعظم کے نام کا فیصلہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی مشاورت سے ہوگا، انتخابی امیدواروں کی اسکروٹنی کا وقت 7 کی بجائے 14 روز میں کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ لاہور میں چوہدری شجاعت کی قیادت میں ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے طنزیہ کہا کہ مسلم لیگ ن نے پی پی کے ارکان اپنے ساتھ ملا کر بڑی کامیابی حاصل کی، صدر سے اپیل کریں گے کہ 23مارچ کو چوہدری نثار اور شہباز شریف کیلئے تمغوں کا اعلان کریں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ حکومت نے اپنے وعدے کی پاسداری اور ان کا موٴقف تسلیم کیا ، سپریم کورٹ میں غلط تاثرقائم کیا گیا ، وہ الیکشن کا عمل ملتوی یا ڈی ریل کرنے کی سازش کا تاثر دورکرنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :