16 فروری ، 2013
کراچی … کوئٹہ میں کیرانی روڈ پر بم دھماکے کے واقعے کی صدر، وزیراعظم، مسلم لیگ ن اور یم کیو ایم کے سربراہان سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے شدید مذمت کی ہے جبکہ مجلس وحدت المسلمین اور کوئٹہ یکجہتی کونسل کی جانب سے اتوار کو کوئٹہ شہر میں شٹر ڈاوٴن ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ کیرانی روڈ واقعے کی مذمت کرنے والوں میں صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، گورنر بلوچستان نواب والفقارمگسی ،گورنرپنجاب احمد محمود، وزیراعلیٰ پنجاب، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدرہوتی، جماعت اسلامی کے سربراہ منور حسن، لیاقت بلوچ، میاں شہباز شریف، میاں منظوروٹو، ملت جعفریہ کے قائد، علامہ ساجد نقوی، علامہ راجاناصرعباس، جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی، مجلس وحدت المسلمین، کوئٹہ یکجہتی کونسل، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، شیعہ علماء کونسل، امامیہ رابطہ کونسل اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتیں شامل ہیں۔ واقعے کے خلاف شیعہ علما کونسل نے سانحہ کوئٹہ کے خلاف 3 روزہ سوگ کااعلان بھی کردیا ۔