پاکستان
16 فروری ، 2013

ہزارہ ، گوجرانوالہ ، لاہور ڈویژن میں چند مقامات پر مزید بارش کاامکان

ہزارہ ، گوجرانوالہ ، لاہور ڈویژن میں چند مقامات پر مزید بارش کاامکان

اسلام آباد…ملک کے بیش تر علاقوں میں جاری بارش کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے تاہم اگلے چوبیس گھنٹوں میں ہزارہ ، گوجرانوالہ ، لاہور ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ بارش کے بعد ملک کے اکثر علاقوں میں خنکی بڑھ گئی ہے۔پارا چنار منفی 10 ڈگری سنٹی گریڈ کیساتھ سرد ترین مقام رہا۔کالام میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سنٹی گریڈ ، گوپس اور استور میں منفی 3 ڈگری ، دروش اور ہنزہ میں منفی 2 ، مری،ا سکردو میں منفی 1 ڈگری سنٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔کوئٹہ کادرجہ حرارت 2 ڈگری سنٹی گریڈ ،لاہور میں 7 ، اسلام آباد اور پشاور میں 9 جبکہ کراچی کادرجہ حرارت 14 ڈگری سنٹی گریڈرہا۔ اگلے چوبیس گھنٹوں میں ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے۔

مزید خبریں :