28 فروری ، 2012
ہوبارٹ…تین ملکی سیریز کے ایک میچ میں ورات کوہلی کی دھواں دھار بیٹنگ کے باعث بھارت سری لنکا کو 7 وکٹوں سے ہراکردیا۔ سری لنکا نے میچ جیتنے کیلئے 321 رنز کا ہدف دیا جو بھارت نے 36.4 اوورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، ورات کوہلی نے 86 گیندوں پر ناقابل شکست 133 رنز بنائے۔ ہوبارٹ میں کھیلے گئے سیریز کے 11 ویں میچ میں بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر320رنز بنائے جس میں دلشان کے ناقابل شکست160اور سنگاکارا کے 105 رنز شامل ہیں۔بھارت کی طرف سے ظہیر خان، پراوین کمار اور جدیجا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں بھارتی بیٹسمینوں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، ٹنڈولکر اور سہواگ نے 54 رنز کا آغاز فراہم کیا، ٹنڈولکر39 اور سہواگ 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ گوتم گمبھیر 63 اورسریش رائنا 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔