08 ستمبر ، 2024
لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
وزیرداخلہ سے ہونے والی گفتگو سے متعلق لیاقت بلوچ نے بتایا کہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ آئیں گے اور طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کی پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حکومت کے ساتھ معاہدے پر مکمل عملدرآمد چاہتی ہے، بجلی بلوں پر کیپیسٹی چارجز کا خاتمہ اور بجلی کے ٹیرف میں کمی ہمارے مطالبات ہیں۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیر داخلہ نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طلبہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔