کھیل
17 فروری ، 2013

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی بیٹنگ

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی بیٹنگ

کیپ ٹاون…کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی دوسری اننگز جاری ہے، مصباح الحق 36 اور اظہر علی نے 45 رنز کے ساتھ آج کھیل کا آغاز کیا۔ تیسرے دن کھیل کے اختتام پرپاکستان نے3 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنائے تھے، اس طرح اسے جنوبی افریقا پر مجموعی طور پر ایک سو بارہ رنز کی برتری حاصل تھی ۔ نیو لینڈ کے گراوٴنڈ پر کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے تیسرے دن جنوبی افریقا نے دوسری نامکمل اننگز139 رنز پانچ کھلاڑی آوٹ سے دوبارہ شروع کی۔164 پراس کی چھٹی وکٹ گری جب ڈین ایلگر23 رنز بناکر آوٴٹ ہوئے۔ 210 کے مجموعی اسکور پر جنوبی افریقا کو ساتواں نقصان ہوا جب ڈی ویلیئرز61 رنز بناکر محمد عرفان کے کیرئیر کا پہلا شکار بن گئے۔اس موقع پر روبن پیٹرسن نے ایک اینڈ سنبھالیا۔ انہوں نے آٹھویں وکٹ کیلئے فلنڈر کے ساتھ 67 رنز کی شراکت بنائی۔ فلنڈر22 اور پیٹرسن 84 رنز بناکر پویلین لوٹے۔جنوبی افریقی ٹیم بارہ رنز کے خسارے میں رہتے ہوئے 326 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔جواب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا۔ پہلے اوور کی دوسری گیند پر محمد حفیظ آوٹ ہوگئے۔ اگلے اوور میں ناصر جمشید بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے۔آوٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی یونس خان تھے جو14 رنز بناکر ڈیل اسٹین کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ سعید اجمل نے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ڈبیو کرنے والے محمد عرفان نے تین وکٹ حاصل کیں۔تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے تین وکٹ پر100 رنز بنالئے تھے۔ مصباح الحق 36اوراظہر علی45 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے، کھیل میں پاکستان کو مجموعی طور پر بارہ رنز کی برتری حاصل تھی۔

مزید خبریں :