Time 30 مارچ ، 2025
کھیل

آسٹریلیا کے ہوم انٹرنیشنل سیزن کے شیڈول کا اعلان

آسٹریلیا کے ہوم انٹرنیشنل سیزن کے شیڈول کا اعلان
جنوبی افریقا، بھارت اورانگلینڈ کی ٹیمیں آسٹریلیا کا دورہ کریں گی__فوٹو: فائل

کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے ہوم انٹرنیشنل سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

اس سیزن میں آسٹریلیا کے 11 شہروں کے 14 مختلف میدانوں میں انٹرنیشنل میچز ہوں گے۔

جنوبی افریقا، بھارت اورانگلینڈ کی ٹیمیں آسٹریلیا کا دورہ کریں گی۔ جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز 10 اگست سے شروع ہوگی۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، پہلا ون ڈے 19 اکتوبر کو پرتھ، دوسرا 23 اکتوبر کو ایڈیلیڈ اور تیسرا 25 اکتوبر کو سڈنی میں ہوگا۔

آسٹریلیا کے ہوم انٹرنیشنل سیزن کے شیڈول کا اعلان
فوٹو: کرکٹ آسٹریلیا

پہلے دو ٹی ٹوئنٹی میچز 29 اکتوبر کو کینبرا اور 31 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلے جائیں گے، آخری تین ٹی ٹوئنٹی میچز 2، 6 اور 8 نومبر کو ہوبارٹ، گولڈ کوسٹ اور برسبین میں کھیلے جائیں گے۔

21 نومبر سے شروع ہونے والی ایشیز سیریز کا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ برسبین میں اور کرسمس ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

بھارت کی ویمنز ٹیم فروری 2026 میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی، جہاں وہ 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 1 ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

مزید خبریں :