17 فروری ، 2013
ہملٹن …پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک۔ صفر کی برتری حاصل کرلی۔ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کیلئے 259 رنز کا ہدف دیا جو کیویز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا جبکہ 7 بال باقی تھیں۔ولیم سن نے 74 رنز بنائے۔ ہملٹن میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس کیوی کپتان نے جیتا اور پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلش ٹیم کے ٹاپ چار بیٹسمینوں میں سے این بیل نے 64، ٹروٹ نے 68 جبکہ روٹ کی 56 رنز بنائے، ان کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکا اورپوری انگلش ٹیم 49.3 اوورز میں 258 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔کیویز کی جانب سے مک کلیناگھن نے 4 جبکہ فرینکلن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 48.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ ولیم سن 74 اور مک کولم69 رنز ناٹ کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز میں نیوزی لینڈ نے ایک۔صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔ دوسرا ون ڈے 20 فروری کو نیپیئرمیں کھیلا جائے گا۔