Time 10 ستمبر ، 2024
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم، چیئرمین نادرا عہدے پر بحال

لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم، چیئرمین نادرا عہدے پر بحال
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سرکاری وکیل عدالت میں پیش ہوئے/ فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو ان کے عہدے پر بحال کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سرکاری وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے سوال کیا کہ درخواست میں کونسا نوٹی فکیشن چیلنج ہوا تھا؟  اس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست میں نگران حکومت کا چیئرمین نادرا کی تقرری کا نوٹی فکیشن چیلنج ہوا تھا، درخواست گزار کی درخواست صرف نگران حکومت کے نوٹی فکیشن کی حد تک محدود رہی۔

سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار نے کبھی بھی نئے رول کو چیلنج نہیں کیا، جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل ایک رکنی بینچ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا لہٰذا عدالت چیئرمین نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

عدالت نے سرکاری وکیل کا مؤقف سننے کے بعد چیئرمین نادرا کی تقرری کو کالعدم قرار دینے کا ایک رکنی بینچ کا فیصلہ معطل کردیا۔

یاد رہے لاہور ہائیکورٹ نے ہی چیئرمین نادرا کی تقرری کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی تعیناتی کالعدم قرار دی تھی۔


مزید خبریں :