پاکستان
Time 02 اکتوبر ، 2023

لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر چیئرمین نادرا مقرر، وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی

لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) مقرر کردیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی کی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے منظوری چیئرمین نادرا کیلئے وزارت داخلہ کی سمری پر3 ناموں میں سےدی، سلیکشن کمیٹی نے نادرا کے چیئرمین کیلئے 3 بہترین امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کیے تھے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے تفصیلی غور کے بعد نئے چیئرمین نادرا کیلئے لیفٹننٹ جنرل منیرافسرکی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

وفاقی وزارت داخلہ نے نئے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی فی الفور ہو گی۔

 ذرائع نے بتایاکہ لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر جی ایچ کیو میں آئی جی کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی تعینات ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے جیو گرافک انفارمیشن سسٹمز اور ریموٹ سینسنگ میں ایم ایس کیا، انہیں تیز رفتار جغرافیائی ڈیٹا تخلیق سے متعلق مقالے پر صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے این ڈی یو واشنگٹن سے نیشنل ریسورس اسٹریٹیجی میں ایم ایس کیا اور وہ اس وقت نسٹ اسلام آباد میں ریموٹ سینسنگ میں پی ایچ ڈی کے امیدوار ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر آئی ٹی اور جی آئی ایس کے مختلف پہلوؤں سے متعلق کریڈٹ کیلئے متعدد تحقیقی اشاعتیں کیں، وہ میجر جنرل کی حیثیت سے ڈی جی کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن رہے۔

لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر انسپکٹر جنرل کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی رہے۔

مزید خبریں :