17 فروری ، 2013
اسلام آباد … وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے استعفیٰ دیدیا۔ وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو نگراں حکومت میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ ان کا نام نگراں وزیراعظم کیلئے بھی نامزد کیا جاسکتا ہے۔