10 ستمبر ، 2024
افغان طالبان کی طرف سے گزشتہ 3 روز سے افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ 7 ستمبر کی صبح شروع ہوا جو 8 اور 9 ستمبر کی شام تک جاری رہا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے افغان طالبان کے بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق اب تک 16 افغان طالبان ہلاک اور 27 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ افغان طالبان کے 2 ٹینک بھی تباہ کردیے گئے۔
دو روز قبل سکیورٹی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا تھا پاک افغان سرحد پر پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افغان طالبان میں 2 اہم کمانڈر خلیل اور جان محمد بھی شامل تھے۔