Time 08 ستمبر ، 2024
پاکستان

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بِلا اشتعال جارحیت، فورسز کی جوابی کارروائی میں 8 طالبان ہلاک

افغان طالبان کی جانب سے ایک بار پھر پاک افغان سرحد پر  بِلا اشتعال جارحیت کی گئی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد سے متصل افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔

سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ 7 ستمبر کی صبح کی گئی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے افغان طالبان کے بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کی جوابی فائرنگ سے 8 افغان طالبان ہلاک اور 16 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، ہلاک ہونے والے افغان طالبان میں 2 اہم کمانڈر خلیل اور جان محمد بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :