17 فروری ، 2013
ممبئی … ویمنز ورلڈ کپ فائنل میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 260 رنز کا ہدف دیا ہے، ریچل ہائنز اور جیس کیمرون نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ ممبئی کے برابورن اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ویمنز ورلڈ کپ کرکٹ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 259 رنز بنائے۔ جیس کیمرون 75 اور ریچل ہائنز 52 رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہیں، جوڈ فیلڈ نے 36 اور ایلس پیرر نے 25 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کوئنٹائن نے 27 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔