17 فروری ، 2013
اسلام آباد … وفاقی وزیر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے استعفیٰ دیدیا، ترجمان وزارت خزانہ نے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خزانہ شیڈول کے مطابق سرگرمیاں انجام دیں گے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، انہیں نگراں حکومت میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا نام نگراں وزیراعظم کیلئے بھی نامزد کیا جاسکتا ہے۔دوسری جانب وزارت خزانہ نے عبدالحفیظ شیخ کے استعفے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ شیڈول کے مطابق سرگرمیاں انجام دیں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ کل ایف بی آر میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔