17 ستمبر ، 2024
لاہور میں پولیس کے سابق سب انسپکٹر شاہد اصغر کو قتل کرنے والا ملزم بیرون ملک فرار کی کوشش میں ائیر پورٹ سے پکڑا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم محمد علی مقتول کا سوتیلا بھائی ہے جو بیرون ملک فرارہوتےہوئے پکڑا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم نے رواں ماہ کے آغاز پر جائیداد کے تنازع پر سوتیلے بھائی سابق سب انسپکٹر شاہد اصغر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
اعلیٰ حکام کی جانب سے ملزم کو گرفتارکرنے والی پولیس ٹیم کے لیے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے۔