Time 21 دسمبر ، 2024
پاکستان

وزیراعظم کی ٹیکس چوری میں ملوث شوگر ملوں کیخلاف سخت اور بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس چوری اور کم ٹیکس دینے والی شوگر ملوں کے خلاف سخت اور  بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت محصولات میں بہتری کے لیے اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا،  اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیراطلاعات عطاتارڑ، وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک شریک ہوئے۔

وزیراعظم نےکہا کہ شوگر انڈسٹری میں ویڈیو اینالیٹیکس کی تنصیب کے بعد محصولات کی وصولی میں بہتری آئےگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  چینی کی ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ اور قیمتوں میں توازن قائم کرنے میں مدد ملےگی۔

وزیراعظم نے ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی اور سیمنٹ اور ٹوبیکو انڈسٹری کی ویڈیو اینالیٹیکس کا کام جلد مکمل کرنےکی ہدایت کی ہے۔ 

مزید خبریں :