Time 16 دسمبر ، 2024
جرائم

وزیرصحت پنجاب کا چھاپہ، سرکاری اسپتالوں سے چوری 30 لاکھ سے زائد مالیت کی ادویات برآمد

وزیرصحت پنجاب کا چھاپہ، سرکاری اسپتالوں سے چوری 30 لاکھ سے زائد مالیت کی ادویات برآمد
سرکاری اسپتالوں سے اوپن مارکیٹ میں دوائیاں فروخت کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، محکمہ صحت پنجاب— فوٹو: اسکرین گریب

پنجاب کے وزیرصحت خواجہ عمران نذیر نے سوہاوہ میں چھاپہ مار کر سرکاری اسپتالوں سے چوری کی گئی لاکھوں روپے مالیت کی ادویات برآمد کرلی گئیں۔

خواجہ عمران نذیر نے چیف ڈرگ کنٹرولرکے ہمراہ سوہاوہ میں چھاپہ مارا اور  30 لاکھ سے زائد مالیت کی ادویات برآمد کیں۔

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا تھاکہ ادویات کھاریاں، راولپنڈی اور وفاقی اسپتالوں سے چوری کی گئی ہیں اور سرکاری اسپتالوں سے اوپن مارکیٹ میں دوائیاں فروخت کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھاکہ سرکاری اسپتالوں سے ادویات چوری پرمزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں :