Time 22 ستمبر ، 2024
دنیا

سری لنکا میں معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری

سری لنکا میں معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری
صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ مکمل ہوگئی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔—فوٹوـ: غیر ملکی میڈیا

سری لنکا میں 2022 کے بدترین معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ مکمل ہوگئی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں 2022 کے بدترین معاشی بحران کے بعد ہفتے کو پہلے صدارتی انتخابات کی پولنگ  ہوئی ، مقامی وقت شام 5  بجے تک ہزاروں ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کیا۔

الیکشن کے دوران سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے فوج سمیت 63 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد سری لنکا میں 8 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ کیا گیا تاکہ ووٹوں کی گنتی کے دوران امن و امان کی صورتحال قائم رہے۔

واضح رہے کہ صدارتی انتخابات کیلئے 38 امیدوار میدان میں ہیں جن میں صدر رانیل وکرما سنگھے، اپوزیشن رہنما سازتھ پریم داسا اور بائیں بازو کے رہنما انورا کمارا دسانائکے کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

 ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا، کسی بھی امیدوار کے 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کرنے کی صورت میں پہلے دوسرے نمبر پر آنے والے امیدواروں کے درمیان انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہوگا۔

مزید خبریں :