Time 23 ستمبر ، 2024
پاکستان

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک  ڈی جی آئی ایس آئی تعینات
 لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک 30 ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے/ فائل فوٹو

راولپنڈی: لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو آئی ایس آئی کا نیا سربراہ تعینات کردیا گیا۔

جیونیوز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس وقت جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور وہ 30 ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس سے پہلے بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کرچکے ہیں، اس کے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس سے پہلے ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی فرائض سرانجام دےچکےہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں، وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کرچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک فوجی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے والد غلام محمد بھی لیفٹیننٹ جنرل تعینات رہے اور انہوں نے کورکمانڈر راولپنڈی کے فرائض بھی انجام دیے جب کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کے والد کو جنرل جی ایم کے طور پر جانا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو 6 اکتوبر 2021 کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا۔


مزید خبریں :