Time 23 ستمبر ، 2024
پاکستان

امریکی سفیر کی جاتی عمرہ میں نواز شریف اور مریم سے ملاقات

امریکی سفیر کی جاتی عمرہ میں نواز شریف اور مریم سے ملاقات
 ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکا تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا— فوٹو: اسکرین گریب

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی ہے۔

امریکی سفیر ملاقات کیلئے نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی عمرہ پہنچے۔ ڈونلڈ بلوم  کی نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکا تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مواقع بڑھانے پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھاکہ پاکستان اور امریکا کے مابین بہترین دوستانہ تعلقات ہیں، مزید تقویت دینے کیلئے پر عزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تجارت میں بے پناہ پوٹینشل موجود ہے جس سے مستفید ہونے کی ضرورت ہے، حکومت نے مختصر عرصے میں متعدد شعبوں میں نمایاں کامیاں حاصل کی ہیں اور پاکستان ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ اور پرامن ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گڈ گورننس اورشفافیت کے نئے معیار قائم کیے ہیں اور پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

مزید خبریں :