19 فروری ، 2013
اسلام آباد…وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ملاقات کی ہے،ذرائع ملاقات کا مقصد وزارت خزانہ کا قلمدان تبدیل کیئے جانا ظاہر کر رہے ہیں ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم سے وزیر مملکت خزانہ سلیم مانڈی والا کی بھی ملاقات ہو ئی ہے جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وزارت خزانہ کا قلم دا ن سلیم مانڈی والا کو سونپ دیا جا ئے۔2نئے وفاقی وزراء کے بھی حلف اٹھائے جانے کا امکان ہے۔