پاکستان
19 فروری ، 2013

فرنٹیئرکورنے سابق صوبائی وزیرعلی مددجتک کوحراست میں لے لیا

فرنٹیئرکورنے سابق صوبائی وزیرعلی مددجتک کوحراست میں لے لیا

کوئٹہ…بلوچستان کے سابق وزیر علی مدد جتک کو فرنٹیئر کور کے عملے نے ذاتی محافظوں سمیت حرا ست میں لے لیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سریاب روڈ پر سابق وزیر علی مدد جتک اپنے محافظوں سمیت جا رہے تھے کہ انھیں فرنٹیئرکور کے عملے نے روکا اور پوچھ گچھ کیلئے محافظوں سمیت حراست میں لے لیا ذرائع کے مطابق سابق وزیر کے گارڈز کے پاس موجود اسلحے کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے جبکہ اس سلسلے میں علی مدد جتک سے رابطہ کیا گیا تو اُ ن کا کہنا تھا کہ سریاب روڈ زرعی کالج کے قر یب واقع ایف سی کیمپ میں رکھا گیا ہے تاہم کوئی وجوہات نہیں بتا ئی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں :