Time 29 ستمبر ، 2024
جرائم

گوجرانوالہ میں دوسری شادی کرنے پر خاتون نے سابق شوہر کے گھر کو آگ لگا دی

گوجرانوالہ میں دوسری شادی کرنے پر خاتون نے سابق شوہر کے گھر کو آگ لگا دی
لڑائی جھگڑوں پر عدنان نے تین سال قبل بیوی کو طلاق دے دی تھی اور عدنان نے گزشتہ روز دوسری شادی کی، آج رات ولیمہ تھا— فوٹو:فائل

گوجرانوالہ میں دوسری شادی کرنے پر خاتون نے سابق شوہر کے گھر کو آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق لڑائی جھگڑوں پر عدنان نے تین سال قبل بیوی کو طلاق دے دی تھی اور  عدنان نے گزشتہ روز دوسری شادی کی، آج رات ولیمہ تھا۔

پولیس نے بتایاکہ خاتون نے سابق شوہر کے گھر کو آگ لگا دی جس سے گھر میں موجود  سامان جل گیا اور  سابق شوہر کا بھائی جھلس کر زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے بہن اور بہنوئی کےساتھ مل کر سابق شوہر کے گھر کو آگ لگائی۔

مزید خبریں :