Time 01 اکتوبر ، 2024
دنیا

ویڈیو: روسی پائلٹ کا امریکی جنگی طیارے کو فضا میں ڈاج، امریکا سیخ پا

الاسکا میں امریکی اور روسی لڑاکا طیارے فضا میں آمنے سامنے آگئے۔

امریکی فضائیہ کے مطابق روسی جنگی طیارہ ایس یو 35  گشت پر مامور امریکی ایف 16 کے انتہائی قریب سے گزرا۔ 

امریکی فضائیہ کے جنرل نے روسی پائلٹ کی اس حرکت کو غیر پیشہ وارانہ قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق 23 ستمبر کو امریکی فضائیہ کے ایف 16 طیارے نے امریکی حدود کی جانب آنے والے روسی بمبار طیارے ٹی یو 95 کو روکا۔

امریکی فضائیہ کے بیان کے مطابق اس دوران روسی فضائیہ کا ایس یو 35 طیارہ امریکی طیارے کے انتہائی قریب سے گزرا۔

فضائیہ کے اعلیٰ عہدے دار کے مطابق روسی پائلٹ نے جس طرز عمل کا مظاہرہ کیا ایسا کسی بھی پروفیشنل ائیرفورس میں نہیں ہوتا۔

مزید خبریں :