Time 07 اکتوبر ، 2024
پاکستان

اسلام آباد میں میٹروبس سروس جزوی طور پر بند

اسلام آباد میں میٹروبس سروس جزوی طور پر بند
ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹرو بس سروس بند کی گئی ہے: ذرائع/ فائل فوٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میٹروبس سروس جزوی طور پر تاحال بند ہے۔ 

حکام کے مطابق راولپنڈی میں صدر اسٹیشن تا فیض آباد تک میٹروبس سروس بحال کردی گئی ہے جب کہ فیض آباد تا پاک سیکرٹریٹ میٹروبس سروس مکمل بند ہے۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹرو بس سروس بند کی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر گزشتہ 3 روز سے تحریک انصاف کا احتجاج جاری تھا جس کے باعث میٹرو بس سروس کو بند رکھا گیا تھا تاہم اب بس سروس کافی حد تک بحال ہوچکی ہے۔ 


مزید خبریں :