29 فروری ، 2012
دمشق… شام میں حکومت مخالف فری سیریا آرمی کے ایک جنرل نے دعوی کیا ہے کہ ان کے گروپ کو فرانس اور امریکا سے اسلحہ ملا ہے جس کی مدد سے انہوں نے شامی فوج کے تین طیارے مار گرائے ہیں۔برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق فری سیریا آرمی کے ایک جنرل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان کو امریکا اور فرانس سے امداد ملی ہے۔ یہ امداد اسلحے اور طیارہ شکن میزائلوں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز شامی فوج کے تین طیارے مار گرائے گئے ہیں۔ جلد ہی دنیا فری سیریا آرمی نے کے متعلق اچھی خبر سنے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شامی صدر بشار الاسد کی فورسز کے پاس موجود تین تہائی اسلحہ ناکارہ ہے اور صدر بشار الاسد کو شکست ہوگی۔ برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق فری سیریا آرمی کے جنرل کے دعووں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔