پاکستان
29 فروری ، 2012

کراچی:ڈاکس تھانے کے قریب مقابلہ، مغوی تاجر بازیاب

کراچی:ڈاکس تھانے کے قریب مقابلہ، مغوی تاجر بازیاب

کراچی… افضل ندیم ڈوگر… کراچی کے علاقے طارق روڈ سے اغوا ہونیوالا بزنس مین ڈاکس تھانے کی حدود سے مقابلے کے بعد بازیاب کرالیا گیا ہے۔ مقابلے میں ایک ملزم گرفتار اور تین فرار ہوگئے۔ سی پی ایل سی چیف احمد چنائے کے مطابق دو روز قبل طاروق روڈ سے یوسف نامی بزنس مین کو نامعلوم ملزمان نے گاڑی کے ہمراہ اغوا کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔انہوں نے بتایا کہ اغوا کاروں نے مغوی کی رہائی کے لیے تاوٴن بھی طلب کیا تھا تاہم ملزمان کو تاوٴن کی ادائیگی کے لیے بلایا گیا تو وہاں پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی پر ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ تین ملزمان زخمی ہوگئے اور فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوگئے۔ سی پی ایل سی چیف احمد چنائے نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے تین موٹر سائیکلیں اور ایک موبائل فون بھی برآمد کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :