پاکستان
29 فروری ، 2012

الیکشن کمیشن کی نئی انتخابی فہرستیں ملک بھر کے ڈسپلے سینٹرز پر آویزاں

الیکشن کمیشن کی نئی انتخابی فہرستیں ملک بھر کے ڈسپلے سینٹرز پر آویزاں

اسلام آباد… الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی انتخابی فہرستیں ملک بھر میں قائم 55 ہزار سے زائد ڈسپلے سینٹرزپر آویزاں کر دی ہیں۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ نئی انتخابی فہرستوں کے مطابق ملک بھر میں کل ووٹرز کی تعداد 8 کروڑ 32 لاکھ 83 ہزار499 ہے۔ نئی فہرستوں سے پتہ چلتا ہے کہ ملک بھر میں مرد ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 73 لاکھ 50 ہزار 99 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 59 لاکھ 33 ہزار 400ہے۔

مزید خبریں :