Time 17 اکتوبر ، 2024
پاکستان

لاہور: نجی کالج کے معاملے پر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنیوالے 38 افرادکیخلاف مقدمہ درج

لاہور کے نجی کالج کے طلبا کے احتجاج کے معاملے پر سوشل میڈیا پر  پروپیگنڈا مہم شروع کرنے والے 38 افراد کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقدمہ درج کرلیا۔

کالج کی پرنسپل کی درخواست پر درج مقدمے میں کہا گیا ہےکہ شک ہےاس معاملے میں دو طلبا کا کردار ہوسکتا ہے، ان طلبا کو  ویڈیوز  بنانے سے  روکنے کے لیے  وائس پرنسپل نے تنبیہ کی تھی۔

پرنسپل کے مطابق سوشل میڈیا پر اس پروپیگنڈے کے بعد ایک بےقابو اور  پرتشدد ہجوم نے ہمارے کیمپس پر حملہ کیا، مشتعل ہجوم  نے  ہمارے عملے کو نقصان پہنچایا اور عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔

دوسری طرف جوڈیشل مجسٹریٹ نے نجی کالج کیس کی خبر وائرل کرنے کے کیس میں ایک ملزم کو مقدمے سے ڈسچارج کرنےکا حکم جاری کردیا۔

مزید خبریں :