پاکستان
29 فروری ، 2012

پشاور:2ماہ میں دہشتگردی کے 17واقعات،تحقیقات بے نتیجہ

پشاور… پشاور میں دو ماہ کے دوران دہشت گردی کے 17 واقعات ہوئے ہیں۔ لیکن تحقیقاتی ٹیمیں کسی ایک واقعہ کی تحقیقات بھی مکمل نہیں کرسکیں۔ پولیس رپورٹ کے مطابق سال 2012 کے پہلے دو ماہ میں دہشتگردی نے 8 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 40 افراد کی جان لی جبکہ زخمیوں کی تعداد 105 ہے۔ جن میں 28 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ دہشت گردی کے ان واقعات میں 28 ملزمان کو نامزد کیاگیا لیکن صرف چار شرپسند ہی قانون کی گرفت میں لائے جا سکے جبکہ دو دہشت گرد سربند پولیس چوکی حملے میں مارے گئے۔ 23 فروری کو پشاور میں کوہاٹ اڈا اور تھانہ کوتوالی پر حملہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیاگیا۔ ان واقعات میں چار پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد مارے گئے تھے۔ تحقیقاتی افسران کے مطابق نامزد شرپسند علاقہ غیر میں روپوش ہیں جہاں ان کی گرفتاری ممکن نہیں۔

مزید خبریں :