21 اکتوبر ، 2024
سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف آئندہ چند روز میں لندن جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے دو ہفتے قبل لندن آنا تھا لیکن وہ 26 ویں ترمیم کی ووٹنگ میں حصہ لینے کیلئے رک گئے تھے۔
ذرائع نے بتایاکہ نواز شریف ایک ہفتے تک لندن پہنچیں گے، نواز شریف لندن میں مختصر قیام کے بعد امریکا روانہ ہوں گے، حسین نواز کے علاوہ خاندان کا ایک اور فرد بھی ان کے ہمراہ جائے گا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کو امریکا کا ویزا اسی ہفتے ملنے کا امکان ہے۔ خیال رہےکہ نواز شریف تقریباً ایک برس کے بعد لندن آرہے ہیں۔