Time 22 اکتوبر ، 2024
پاکستان

جو لوگ غائب رہے اور اب اچانک ویڈیو جاری کر رہے ہیں ان کا کردار مشکوک ہے: سلمان اکرم راجا

جو لوگ غائب رہے اور اب اچانک ویڈیو جاری کر رہے ہیں ان کا کردار مشکوک ہے: سلمان اکرم راجا
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ زین قریشی نے پی ٹی آئی سے رابطہ منقطع کر دیا تھا، ان کے معاملے کی ضرور تحقیق کریں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ غائب رہے اور اب اچانک ویڈیو بیانات جاری کر رہے ہیں ان کا کردار مشکوک ہے، ان سے ضرور سوال کریں گے، ایک آدھ دن میں فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھبیسویں ترمیم کا متن پی ٹی آئی کے مطابق نہِیں، ہمیں اس سے شدید اختلافات ہیں، اگر کسی پارٹی رکن کی گفتگو سے ایسا تاثر پیدا ہوا کہ پی ٹی آئی اس ترمیم کے حق میں تھی تو یہ تاثر غلط ہے۔

سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا تین اکتوبر کے بعد سے دنیا سے رابطہ منقطع تھا، ان کی بجلی پانچ دن بند رکھنے کے بعد بحال کر دی گئی، جیل کا خراب کھانا کھانے سے ان کی طبیعت خراب ہوئی جو اب ٹھیک ہے۔

مزید خبریں :