29 فروری ، 2012
پشاور… پشاور میں غیر ملکی طالبہ اور قومی ایتھلیٹ کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیاہے۔ چین سے تعلق رکھنے والی طالبہ جینگ ہووا اور قومی اتھلیٹ محمد سلیمان شمس کوجہانگیر پورہ میں گزشتہ روز فائرنگ کرکے قتل کیاگیا۔ واقعہ کی ایف آئی آر پشاور کے تھانہ شاہ قبول میں درج کر لی گئی ہے۔ سب انسپکٹر جہانگیر خان کی مدعیت میں درج ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی ہے۔ تحقیقاتی افسران کے مطابق تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔