Time 23 اکتوبر ، 2024
کھیل

انگلینڈ سے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

انگلینڈ سے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان
 پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہوگا/فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

راولپنڈی : قومی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ کل جمعرات سے شروع ہوگا۔

انگلینڈ سے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

 راولپنڈی ٹیسٹ میں قومی ٹیم 3 اسپنرز نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان کے ساتھ میدان میں اترےگی جب کہ صائم ایوب  اور عبداللہ شفیق اوپننگ کریں گے۔

پلیئنگ الیون میں  شان مسعود، کامران غلام، سعودشکیل، محمدرضوان، سلمان علی آغا اور عامر جمال بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی اور دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے ہرایا تھا۔

مزید خبریں :