Time 22 اکتوبر ، 2024
کھیل

ڈیوڈ وارنر نے بھارت کیخلاف کھیلنے کیلئے ٹیسٹ ریٹائرمنٹ ختم کرنے کی پیشکش کر دی

ڈیوڈ وارنر نے بھارت کیخلاف کھیلنے کیلئے ٹیسٹ ریٹائرمنٹ ختم کرنے کی پیشکش کر دی
ڈیوڈ وارنر نے جنوری میں پاکستان کے خلاف سڈنی میں کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلا تھا،فوٹو: فائل

سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹیسٹ ریٹائرمنٹ ختم کرنے کی پیشکش کر دی۔

ڈیوڈ وارنر نے جنوری میں پاکستان کے خلاف سڈنی میں کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلا تھا۔

اب ڈیوڈ وارنر نےکہا  ہےکہ وہ بھارت کے خلاف  ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے دستیاب ہیں۔

ڈیوڈ وارنر کا کہنا ہےکہ  میں ہمیشہ دستیاب ہوں میں یہ بات بڑی سنجیدگی سے کہتا ہوں ، واپسی کے لیے میں نے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈانلڈ اور  چیف سلیکٹر جارج بیلی کو پیغام بھیجا۔ 

ڈیوڈ وارنر  کے مطابق اینڈریو میکڈانلڈ نے مجھے جواب دیا کہ آپ ریٹائرڈ ہو ، یہ درست ہے کہ میں ریٹائرمنٹ لے چکا ہوں لیکن  اگر انہیں کسی کی بہت ضرورت ہے تو میں خود کو پیش کرنے کے لیے کیوں شرماؤں؟

خیال رہےکہ آنے والے دنوں میں  آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلنا ہے جس میں آسٹریلیا کو ٹاپ آرڈر  پر مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :