29 فروری ، 2012
اسلام آباد… بالائی علاقوں میں موسم صاف ہے ، برفباری سے بند ہونے والی رابطہ سڑکوں کو کھولا جارہا ہے ۔ استوراور غذر میں موسم صاف ہے اور استور کے بالائی علاقوں میں رابطہ سڑکوں کی بندش سے لوگ پیدل سفر پرمجبور ہیں ۔ اسکردو کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی ۔ مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں موسم صاف ہے، مانسہرہ، بٹ گرام اور کوہستان کے بالائی علاقوں میں گیس کی عدم دستیابی سے جلانے کی لکڑی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ۔ شمالی بلوچستان میں موسم خشک ہے ،طویل اور غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ سے معمولات زندگی متاثر ہیں ،آزاد کشمیر میں کیل سے شاردا تک راستے کھل گئے ہیں ،جبکہ تاوٴ بٹ سے کیل تک راستے کھولنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔