Time 24 اکتوبر ، 2024
کھیل

پی سی بی نے میر حمزہ کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا

پی سی بی نے میر حمزہ کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا
میر حمزہ کو تیسرے ٹیسٹ سے قبل دائیں ٹانگ میں ہلکی تکلیف محسوس ہوئی تھی : پی سی بی/فوٹوفائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے میر حمزہ کو قومی  اسکواڈ سے ریلیز کردیا ۔

پی سی بی کے مطابق  میر حمزہ کو تیسرے ٹیسٹ سے قبل دائیں ٹانگ میں ہلکی تکلیف محسوس ہوئی تھی جس کی  وجہ سے وہ ٹریننگ میں حصہ نہیں لے سکے۔

اب بتایا جارہا ہے کہ پی سی بی  نے میر حمزہ کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا ہے،  احتیاطی تدابیرکےطورپر میر حمزہ میڈیکل ٹیم کے ساتھ کراچی میں صحتیابی اور بحالی کاعمل مکمل کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے، قومی ٹیم 3 اسپنرز نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان کے ساتھ میدان میں اتری ہے ، پلیئنگ الیون میں صائم ایوب اور عبداللہ شفیق  ، شان مسعود، کامران غلام، سعودشکیل، محمدرضوان، سلمان علی آغا اور عامر جمال بھی شامل ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی اور دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے ہرایا تھا۔

مزید خبریں :