انٹرٹینمنٹ
22 فروری ، 2013

انتظارختم، ڈانس کے شہزادے آج پاکستان آرہے ہیں

انتظارختم، ڈانس کے شہزادے آج پاکستان آرہے ہیں

کراچی …ڈانس کے شہزادے آج پاکستان آرہے ہیں، بالی وڈ کی پہلی تھری ڈی ڈانس مووی اے بی سی ڈی آج ملک بھر میں ریلیز کی جارہی ہے۔ڈائریکٹر کریاگرافر ریمو ڈی سوزا کے اس فلمی شاہکار کو سدھارت روئے کپور نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں پربھو دیوا اور گنیش اچاریا کے علاوہ بھارت کے مقبول ریئلٹی شو سے ابھرنے والاڈانس ٹیلینٹ بھی شامل ہے۔ میوزک چارٹس پر سوپرہٹ، بالی ووڈ کی پہلی ڈانس تھری ڈی فلم کا ملکی سطع پر 22 فروری کو شاندار افتتاح ہورہا ہے۔ اے بی سی ڈی(Any body can dance) جیو فلمز کے تحت پاکستان بھر کے سینماؤں میں تھری ڈی اور ٹو ڈی میں ریلیز کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :