29 فروری ، 2012
لاہور… وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ ق لیگ کا کباڑخانہ عمران خان لے گئے ہیں، اس لئے مشرف دور میں جو کچھ ہوا اس کے ذمہ دار عمران خان بھی ہیں۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ بابر اعوان کو سینٹ الیکشن میں ووٹ دینے سے قبل اراکین اس کے پروفائل کو بھی دیکھیں دعائیں محسن لغاری کے ساتھ ہیں تاہم ووٹ مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ہی دیں گے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی شرکت کے بغیر بلوچستان پر اے پی سی کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔بلوچستان میں سول انتظامیہ کی بالادستی ضروری ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اصغر خان کیس میں اگر کسی نے پیسے دیئے یا لئے تو ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے ،امید ہے عدالت کیس کا فیصلہ میرٹ پر کرے گی۔